حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضا کار سیکورٹی فورسز حشدالشعبی نے موصل کے مغربی علاقوں کے تباہ شدہ گھروں سے داعش کے خودکش اسلحہ سازی کے تعمیراتی ورکشاپس کو دریافت کیا ہے۔
حشدالشعبی دھماکہ خیز مواد سے متعلق انتظامیہ کی افواج نے تین کار بموں کو ناکارہ بنانے،بھاری مقدار میں جمع شدہ دھماکہ خیز مواد کو اور ورکشاپس کی مکمل تباہی کی اطلاع دی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حشد الشعبی فورسز نے گزشتہ مہینے موصل کی تعمیر نو کیلئے ایک سرچ آپریشن بعنوان "تحریک نینوا" شروع کیا تھا تاہم دوران آپریشن داعشی اسلحہ ساز سرنگوں کا انکشاف ہوا تھا۔